کراچی (رپورٹ) — نیو کراچی صنعتی علاقے میں فیکٹری مالکان اور صنعتکاروں کو ایک بار پھر بھتے کی کالز موصول ہونے لگیں، جس سے کاروباری کمیونٹی میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے۔
کراچی: شیر شاہ پل پر ٹریلر کی ٹکر، موٹر سائیکل سوار ہلاک
صدر نکاٹی، فیصل معیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کئی ممبرز کو بھتہ خوری کی کالز موصول ہوئی ہیں اور یہ کالز فلپائن اور قازقستان کے نمبرز سے کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھتہ خور اپنے اقدامات کے ذریعے کراچی کے امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
فیصل معیز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فوری مداخلت اور تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صنعتکار خوف کے باعث اپنے کاروبار کو معمول کے مطابق نہیں چلا پا رہے ہیں۔
صدر نکاٹی نے واضح کیا کہ بھتہ خوری کی تمام شکایات پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فراہم کر دی گئی ہیں اور قانون کے مطابق بھتہ خوروں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کی ضرورت ہے۔
انہوں نے حکومت اور متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ منصوبہ بندی کے تحت شہر کے امن کو خراب کرنے والے عناصر کی نشاندہی کریں اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لائیں تاکہ صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں میں استحکام قائم رہ سکے۔
