کراچی (رپورٹ) — عوامی تھیٹر فیسٹیول 2026 کے سلسلے میں پیش کیا گیا اسٹیج ڈرامہ “سلیم کا تماشہ” شائقینِ فن کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے اس فیسٹیول میں ڈرامے نے حاضرین سے بھرپور داد سمیٹی۔
پاپوش نگر: بینک سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ، خاتون زخمی
ڈرامے کی کہانی معاشرتی مسائل کو طنز و مزاح کے پیرائے میں پیش کرتی ہے، جسے دیکھ کر حاضرین محظوظ ہونے کے ساتھ ساتھ سوچنے پر بھی مجبور ہوئے۔ فنکاروں کی جاندار اداکاری، برجستہ مکالمے اور بہترین اسٹیج پرفارمنس نے ماحول کو قہقہوں سے گونجتا رکھا۔
ڈرامے میں سلیم آفریدی سمیت دیگر فنکاروں نے اپنے کرداروں میں بہترین مہارت کا مظاہرہ کیا۔ اسکرپٹ اور ہدایات کو بھی حاضرین نے بے حد سراہا، جبکہ اسٹیج سجاوٹ، لائٹنگ اور ساؤنڈ سسٹم نے ڈرامے کے معیار کو مزید بلند کیا۔
تقریب میں تھیٹر سے وابستہ شخصیات اور شوبز حلقوں کے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسے معیاری اور صحت مند تفریحی پروگرام معاشرے میں مثبت سوچ کو فروغ دیتے ہیں اور تھیٹر کلچر کی بحالی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
عوامی تھیٹر فیسٹیول کے تحت پیش کیے جانے والے دیگر ڈراموں کو بھی شائقین کی بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے، اور آرٹس کونسل کی یہ کاوش فنِ تھیٹر کی ترویج میں اہم سنگِ میل ثابت ہو رہی ہے۔

