گھوٹکی/کراچی (رپورٹ) — پنجاب سے کراچی جانے والی پاک بزنس ٹرین کی 7 بوگیاں انجن ہک ٹوٹنے کے باعث اچانک انجن سے الگ ہو گئیں، جس کے نتیجے میں مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
پاپوش نگر: بینک سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ، خاتون زخمی
ریلوے ذرائع کے مطابق واقعہ گھوٹکی کے علاقے محمد پور کے قریب پیش آیا۔ حادثے کے بعد انجن بوگیوں کو پیچھے چھوڑ کر کئی کلومیٹر آگے بڑھ گیا، جس کی وجہ سے مسافروں کو چار گھنٹے تک شدید مشکلات کا سامنا رہا۔
ریلوے حکام نے بتایا کہ حادثے کے بعد بوگیوں کو دوبارہ انجن سے جوڑا جا رہا ہے اور جلد ٹرین کو منزل کی جانب روانہ کر دیا جائے گا۔ مسافروں کی حفاظت اور سہولت کو یقینی بنانے کے لیے ریلوے ٹیمیں فوری طور پر موقع پر موجود ہیں۔
حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ صبر اور تحمل کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریلوے اہلکاروں کے ہدایات پر عمل کریں۔
