ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کی بڑی کارروائی، جعلی مصنوعات فروش گرفتار

کراچی (رپورٹ) — ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے جعلی مصنوعات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بولٹن مارکیٹ میں واقع ایک دکان پر چھاپہ مار کر مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پاکستان امن، برداشت اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، صدر آصف علی زرداری

ایف آئی اے حکام کے مطابق کارروائی کے دوران جعلی مصنوعات کی فروخت میں ملوث ملزم نعیم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، جبکہ دکان سے بھاری مقدار میں جعلی پروڈکٹس برآمد کی گئیں۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے 618 جعلی پرفیوم بوتلیں برآمد ہوئیں، جو معروف برانڈز کے نام پر مارکیٹ میں فروخت کی جا رہی تھیں۔

ایف آئی اے ٹیم نے جعلی مصنوعات کو تحویل میں لے کر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ملزم سے نیٹ ورک، سپلائی چین اور دیگر سہولت کاروں کے بارے میں بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں، جبکہ جعلی مصنوعات کے کاروبار میں ملوث مزید عناصر کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔

ایف آئی اے نے شہریوں کو بھی آگاہ کیا ہے کہ جعلی مصنوعات کی خرید و فروخت نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ عوام کی صحت اور معیشت دونوں کے لیے خطرہ ہے، ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کی بڑی کارروائی، جعلی مصنوعات فروش گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!