کراچی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں شہر کی امن و امان کی صورتحال اور جرائم کی روک تھام کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن، زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی سی آئی اے اور ضلعی ایس ایس پیز شریک ہوئے۔ دیگر سینئر پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔

مختلف جرائم کی صورتحال کا جائزہ

اجلاس کے دوران شہر میں اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

قتل، اغواء، بھتہ خوری اور گاڑیوں کی چوری سمیت دیگر جرائم کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

ایڈیشنل آئی جی آزاد خان نے افسران کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ جرائم کی روک تھام کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

پولیس چیف نے افسران کو ہدایت کی کہ شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری مستعدی سے انجام دیں۔

انہوں نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پیشہ ورانہ انداز میں فرائض ادا کرنے پر بھی زور دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!