کراچی: ضلع کیماڑی پولیس کی 24 گھنٹوں میں 15 ملزمان گرفتار

ضلع کیماڑی پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق ایک ڈکیتی کی واردات ناکام بنائی گئی۔ پولیس مقابلے کے بعد ایک مسلح مبینہ اسٹریٹ کرمنل کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان کی تفصیلات

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں 2 مبینہ اسٹریٹ کرمنلز، 3 منشیات فروش اور ایک گٹکا فروش شامل ہیں۔

اس کے علاوہ 4 مفرور ملزمان اور دیگر جرائم میں ملوث 5 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔

اسلحہ، منشیات اور دیگر سامان برآمد

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے درج ذیل سامان برآمد ہوا:

2 غیر قانونی پستول

2 مسروقہ موبائل فون

310 گرام چرس

54 گرام آئس

5 کلو گٹکا ماوا

پولیس نے ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!