وزیراعلیٰ سندھ کا میمن میڈیکل انسٹیٹیوٹ اسپتال میں نئے بلاک کا افتتاح، صحت کے شعبے میں اہم سنگِ میل

کراچی (رپورٹ) — وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میمن میڈیکل انسٹیٹیوٹ (ایم ایم آئی) اسپتال میں نئے بلاک اور الشفاء او پی ڈی کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ الشفاء او پی ڈی کا قیام صحت کی سہولیات کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس سے مریض باعزت، آسان اور معیاری علاج کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔

ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی بڑی کارروائی، گٹکا/ماوا سپلائی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ایسے اقدامات عوامی فلاح و بہبود کے لیے حکومت سندھ کے عزم کی واضح عکاسی کرتے ہیں۔ حکومت سندھ صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور خصوصی طبی خدمات میں اضافے کے ذریعے مریضوں کی مشکلات کم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک صحت مند اور مستقبل کے لیے تیار سندھ ہمارا وژن ہے، جہاں ہر شہری کو بلاامتیاز معیاری صحت اور تعلیم کی سہولیات میسر ہوں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میمن میڈیکل اسپتال جیسے ادارے حکومت کے مشترکہ فلاحی مشن میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جہاں علاج کے ساتھ ساتھ فلاحی خدمات کے ذریعے کمزور اور مستحق طبقات کو بھی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹروں، نرسوں، طبی عملے اور ٹرسٹیز کی محنت، لگن اور سماجی ذمہ داری کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور صحت خوشحال معاشرے کی بنیاد ہیں، اور ان شعبوں میں سرمایہ کاری سے شہریوں کو بااختیار بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایم آئی اسپتال کی توسیع حکومت اور نجی شعبے کی شراکت داری کے مثبت نتائج کی عکاس ہے۔ حکومت سندھ عوام کو ہمدرد، باوقار اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے والے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم سب مل کر ایسا سندھ تعمیر کرنا چاہتے ہیں جہاں ہر فرد باعزت، محفوظ اور صحت مند زندگی گزار سکے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعلیٰ سندھ کا میمن میڈیکل انسٹیٹیوٹ اسپتال میں نئے بلاک کا افتتاح، صحت کے شعبے میں اہم سنگِ میل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!