یوم یکجہتی کشمیر: دی بوسٹ پری کیڈٹ اکیڈمی شاہ لطیف ٹاون میں یکجہتی کشمیر مارچ

کراچی (رپورٹ) — یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر دی بوسٹ پری کیڈٹ اکیڈمی شاہ لطیف ٹاون کے تحت یکجہتی کشمیر مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر ابراہیم حیدری، امیر میرانی، چئیرمین شاہ لطیف ٹاون خواجہ محمد تنولی، ڈائریکٹر سریحی خان تنولی اور پرنسپل سر شہزاد آخون نے کی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا میمن میڈیکل انسٹیٹیوٹ اسپتال میں نئے بلاک کا افتتاح، صحت کے شعبے میں اہم سنگِ میل

ریلی میں اسکولز کے طلباء و طالبات نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے پلے کارڈز، کشمیری جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر کشمیری عوام سے محبت اور حمایت کے نعرے درج تھے۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور پاکستان کے سول و عسکری ادارے کشمیری عوام کے پشتی بان ہیں۔ ریلی دی بوسٹ اسکول سیکٹر 22A سے شروع ہو کر بھٹی چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔

62 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!