ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی بڑی کارروائی، گٹکا/ماوا سپلائی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

کراچی (رپورٹ) — ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران گٹکا اور ماوا کی غیر قانونی سپلائی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 10 کلوگرام تیار شدہ گٹکا اور انڈین گٹکا کے پیکٹس برآمد کیے گئے۔

دبئی حکومت کا 4 سال میں شہر کو سرسبز بنانے کا بڑا منصوبہ، 15 لاکھ درخت اور 120 نئے پارکس کا اعلان

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کو تھانہ کلری اور تھانہ رسالہ کی حدود میں خفیہ اطلاع پر ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔ گرفتار افراد کی شناخت نعمان اور حسین احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ ان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔ مزید قانونی کارروائی کے لیے دونوں ملزمان کو انویسٹی گیشن حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں منشیات اور مضر صحت اشیاء کی غیر قانونی خرید و فروخت کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو صحت عامہ کو لاحق خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی بڑی کارروائی، گٹکا/ماوا سپلائی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!