رینجرز سندھ کی بڑی کارروائی، گلشن حدید سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث خطرناک گروہ کے 3 ملزمان گرفتار

پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے گلشن حدید سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب گروہ کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت آصف علی ولد کریم بخش، محمد یعقوب ولد آچر علی اور محمد عرفان ولد فتح محمد کے نام سے ہوئی ہے۔
بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ جاری ہے، 17 اہلکار شہید، 145 دہشت گردوں کی لاشیں ہمارے پاس ہیں — وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

رینجرز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو عدد موٹر سائیکلیں، تین عدد موبائل فونز، ایک پاسپورٹ، ایک شراب کی بوتل اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار افراد ایک منظم جرائم پیشہ گروہ کا حصہ ہیں، جو کراچی کے مختلف علاقوں گلشن حدید، ڈبل روڈ، سومار گوٹھ، نیشنل ہائی وے اور ملیر میں اسلحہ کے زور پر موبائل فون چھیننے اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ملزمان کو واضح طور پر وارداتیں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

رینجرز حکام کے مطابق ملزمان عادی مجرم ہیں اور ان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں متعدد ایف آئی آرز درج ہیں۔ گرفتار ملزمان کو بمعہ مسروقہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پاکستان رینجرز (سندھ) نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں بروقت اطلاع قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغۂ راز میں رکھا جائے گا۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “رینجرز سندھ کی بڑی کارروائی، گلشن حدید سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث خطرناک گروہ کے 3 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!