ایس آئی یو/سی آئی اے کراچی کی بڑی کارروائی، بین الصوبائی منشیات نیٹ ورک کے دو اہم سپلائرز گرفتار

کراچی: اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ/سی آئی اے کراچی نے منشیات فروشوں کے خلاف ایک اہم اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے رضویہ کے علاقے سے بین الصوبائی منشیات نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے دو اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی 26 جنوری 2026 کو ایس ایس پی ایس آئی یو کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔

آئی ایس پی آر کا افواجِ پاکستان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے والا شاندار نغمہ جاری

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان بدنام منشیات فروش کاشف سندھی کے گروہ سے وابستہ تھے اور تنزانیہ (کرسٹل) کی سپلائی میں مرکزی کردار ادا کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی 1005 گرام تنزانیہ (کرسٹل) برآمد کی گئی، جس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت مبارک عرف نپل اور رحمان کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں منشیات کی سپلائی کرتے رہے ہیں اور شہر میں منشیات ڈیلر کاشف کا اڈہ چلانے میں بھی ملوث تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔ مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے تاکہ نیٹ ورک کے دیگر سہولت کاروں کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔

ترجمان ایس ایس پی ایس آئی یو/سی آئی اے نے کہا ہے کہ کراچی میں منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “ایس آئی یو/سی آئی اے کراچی کی بڑی کارروائی، بین الصوبائی منشیات نیٹ ورک کے دو اہم سپلائرز گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!