انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے افواجِ پاکستان کی بے مثال قربانیوں، عزم اور فرض شناسی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک شاندار نغمہ ریلیز کر دیا گیا ہے، جس نے قوم کے جذبات کو بھرپور انداز میں اجاگر کر دیا۔
سندھ کے سولر پینل منصوبے میں 3 ارب روپے سے زائد مبینہ کرپشن، نیب تحقیقات میں اہم پیش رفت
جاری کیے گئے نغمے میں شدید موسمی حالات، برفانی طوفانوں اور ناقابلِ برداشت سردی کے باوجود وطنِ عزیز کی سرحدوں کے دفاع اور مشکل میں گھری قوم کی خدمت میں مصروف افواجِ پاکستان کے غیر متزلزل عزم اور بلند حوصلے کی دلکش عکاسی کی گئی ہے۔ نغمہ اس حقیقت کو نمایاں کرتا ہے کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرات کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے شب و روز قومی ذمہ داریاں نبھا رہی ہے۔
نغمے میں یہ پیغام بھی اجاگر کیا گیا ہے کہ قدرتی آفات اور آزمائش کی ہر گھڑی میں پوری قوم افواجِ پاکستان کو اپنا مضبوط سہارا سمجھتی ہے، جبکہ پاک فوج نے ہر موقع پر ثابت کیا ہے کہ وہ قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
نغمے کے سحر انگیز بول، پراثر شاعری اور دل کو چھو لینے والی آواز نے سامعین کے دل جیت لیے، جو افواجِ پاکستان سے قوم کی والہانہ محبت، اعتماد اور فخر کی بھرپور ترجمانی کرتے ہیں۔ یہ نغمہ نہ صرف افواج کے حوصلے کو بلند کرتا ہے بلکہ قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبے کو بھی تقویت دیتا ہے۔
