وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل میں ان کی مرضی کے مطابق کھانا دیا جا رہا ہے اور ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔
پی ٹی آئی کا پنجاب فارنزک لیب رپورٹ کو غیر قانونی قرار دینے کا اعلان، سلمان اکرم راجہ
وزیر قانون نے ایوان کو آگاہ کیا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو قیدی کے رویے کو مدنظر رکھتے ہوئے ملاقاتوں کا اختیار حاصل ہوتا ہے اور وفاقی حکومت اس ضمن میں کوئی ہدایت جاری نہیں کر سکتی۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان سے متعلق مکمل رپورٹ اسپیکر قومی اسمبلی کو پیش کی جا چکی ہے، جس کے مطابق انہیں جیل میں تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور ہر ہفتے ان کی اہلیہ سے ملاقات بھی کرائی جاتی ہے۔
اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ جیل مینوئل کے تحت مجرموں کو سیاسی معاملات پر گفتگو کی اجازت نہیں ہوتی اور یہ معاملہ عدالت اور جیل انتظامیہ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مزید تفصیلی رپورٹ حاصل کر کے ایوان میں پیش کی جائے گی۔
