تھائی لینڈ میں مسافر ٹرین کو پیش آنے والے خوفناک حادثے کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بینکاک سے اوبون رتچاتھانی جانے والی ایکسپریس ٹرین تھائی لینڈ کے شہر ناخون رتچاسیما میں پٹری پر گری ہوئی ایک کرین سے ٹکرا گئی۔
افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف استعمال کے واضح شواہد موجود ہیں، علی امین گنڈاپور
انتظامیہ کے مطابق ٹرین کے کرین سے ٹکرانے کے بعد زور دار دھماکے جیسی آواز سنائی دی، جس کے باعث ٹرین پٹری سے اتر گئی۔ حادثے کے دوران کرین کا باقی ماندہ ڈھانچہ بھی ٹوٹ کر پٹری سے اتری بوگیوں پر آ گرا، جس سے جانی و مالی نقصان میں اضافہ ہوا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ابتدا میں 3 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ملی تھی تاہم تازہ اطلاعات کے مطابق اب تک 22 اموات کی تصدیق ہوچکی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد 50 سے تجاوز کر گئی ہے۔
ریسکیو اداروں کے مطابق تباہ شدہ بوگیوں کے اندر اب بھی تقریباً 190 مسافر پھنسے ہوئے ہیں، جنہیں نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔
