سائبر کرائم تحقیقات امام الحق اور محمد رضوان کے موبائل فونز کا فارنزک تجزیہ جاری

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کی تحقیقات میں کرکٹرز امام الحق اور محمد رضوان کے موبائل فونز کا فارنزک تجزیہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق تحقیقات کا مرکزی فوکس مالی معاملات اور مشتبہ لین دین پر ہے۔ انگلینڈ سیریز سے پہلے اور بعد کے مالی معاملات بھی تحقیقات کا حصہ ہیں۔

بینک اکاؤنٹس کی ٹرانزیکشنز کا جائزہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ عرصے میں دونوں کرکٹرز کے بینک اکاؤنٹس میں ہونے والی ٹرانزیکشنز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

تحقیقاتی حکام یہ جانچ رہے ہیں کہ رقم کہاں سے موصول ہوئی اور اسے کہاں منتقل کیا گیا۔ کسی کمپنی، شخص یا ادارے کی جانب سے ہونے والی مشتبہ ادائیگیوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

موبائل ڈیٹا اور رابطوں کی جانچ

NCCIA ذرائع کے مطابق موبائل فونز سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کو مالی لین دین سے متعلق تحقیقات سے جوڑا جا رہا ہے۔

پیغامات، رابطوں اور دیگر ڈیجیٹل معلومات کا بھی فارنزک تجزیہ جاری ہے۔ حکام ڈیجیٹل ڈیٹا اور مالی معاملات کے درمیان ممکنہ تعلق کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ڈریسنگ روم لیکس بھی تحقیقات کا حصہ

ذرائع کے مطابق تحقیقات کا ایک اہم پہلو انگلینڈ سیریز کے دوران مبینہ ڈریسنگ روم لیکس بھی ہیں۔

حکام ڈیجیٹل شواہد کی مدد سے اس معاملے سے متعلق معلومات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امام الحق اور محمد رضوان گزشتہ روز NCCIA لاہور میں پیش ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے سوالات کے جوابات کے لیے مزید وقت مانگا تھا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے دونوں کرکٹرز کے موبائل فونز اپنے قبضے میں لے کر متعلقہ ادارے کو فراہم کیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!