کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر دو ماہ کی پابندی عائد

کراچی: شہر قائد میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق یہ پابندی دو ماہ کے لیے نافذ العمل ہوگی۔

ترکیہ میں طیارہ حادثے کا شکار، لیبیا کے چیف آف اسٹاف جاں بحق

نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی ٹریفک صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک شہر میں داخل نہیں ہو سکے گی۔ تاہم مخصوص راستوں پر محدود آمد و رفت کی اجازت دی گئی ہے۔ ہیوی ٹریفک سپرہائی وے سے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا، نیشنل ہائی وے سے گودام چورنگی، یونس چورنگی اور داد چورنگی کے راستے جام صادق برج تک جا سکے گی۔

اس کے علاوہ ہیوی ٹریفک کو نادرن بائی پاس سے پراچہ چوک، سیمنز چورنگی، نادرن بائی پاس سے گلبائی، ماڑی پور سے کراچی پورٹ اور لنک روڈ کاٹھور سے سسی ٹول پلازہ تک آمد و رفت کی اجازت حاصل ہوگی۔

صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد ٹریفک حادثات میں کمی، شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ اور شہر میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر دو ماہ کی پابندی عائد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!