ترکیہ میں طیارہ حادثے کا شکار، لیبیا کے چیف آف اسٹاف جاں بحق

انقرہ: ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ کے ایسن بوغا ائیرپورٹ سے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے لیے روانہ ہونے والا طیارہ اڑان بھرنے کے بعد تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا، جس میں لیبیا کے فوجی سربراہ سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوئے۔

قطری وفد کا اے این ایف ہیڈکوارٹرز دورہ، انسدادِ منشیات تعاون کو مضبوط بنانے پر زور

رپورٹس کے مطابق طیارے نے اڑان بھرنے کے 30 منٹ بعد ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کھو دیا۔ طیارے نے دوبارہ انقرہ کی جانب واپس لوٹنے کی کوشش کی، تاہم لینڈنگ سے قبل ہی حادثے کا شکار ہوگیا۔

لیبیا کے وزیراعظم عبدالحمید الدبیبہ نے تصدیق کی کہ لیبیا کے آرمی چیف جنرل محمد علی الحداد اس حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ جنرل محمد علی الحداد آج ترکیہ کا دورہ کرکے وزیردفاع سے ملاقات کر کے وطن واپس لوٹ رہے تھے۔

ترکیہ نے حادثے کے بعد فضائی حدود عارضی طور پر بند کردی ہیں اور سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں سمیت سکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ترک وزیرداخلہ کے مطابق طیارہ شام 8 بجکر 10 منٹ پر روانہ ہوا اور 8 بجکر 52 منٹ پر رابطہ منقطع ہوا۔ حیمانہ کے قریب ہنگامی لینڈنگ کی اطلاع ملنے کے بعد طیارے سے دوبارہ کوئی رابطہ قائم نہ ہو سکا۔

54 / 100 SEO Score

One thought on “ترکیہ میں طیارہ حادثے کا شکار، لیبیا کے چیف آف اسٹاف جاں بحق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!