کراچی: اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان گرفتار، اسلحہ اور نقدی برآمد

کراچی کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین عدد 30 بور پستول (بغیر نمبر) اور نقد رقم 17 ہزار 210 روپے برآمد کر لی گئی۔

لاہور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی بڑی کارروائیاں، جوتوں اور کپڑوں میں چھپائی گئی بھاری مقدار میں منشیات برآمد

پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ ملزمان نے اجمیر نگری پیرآباد، W-9 کے اسٹاپ، پاور ہاؤس چورنگی اور دیگر علاقوں میں جرائم کا اعتراف کیا ہے۔ اس کے علاوہ ملزمان نے ایم پی آر کالونی سے ایک عدد 125 سی سی موٹر سائیکل چھیننے کا بھی اعتراف کیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کا کرمنل ریکارڈ (CRO) چیک کیا گیا، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزم حمزہ ولد ناصر اس سے قبل بھی تھانہ درخشاں میں درج مقدمہ الزام نمبر 330/2025 بجرم دفعات 397، 402 اور 34 تعزیراتِ پاکستان کے تحت ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث رہ چکا ہے۔

پولیس نے گرفتار تینوں ملزمان کے خلاف تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ الزام نمبر 701/2025 بجرم دفعہ 23(i)-A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بات ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی (PPM, PSP) کے ترجمان نے جاری بیان میں بتائی۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان گرفتار، اسلحہ اور نقدی برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!