گلشن اقبال میں کھلے مین ہول سے بچے کی ہلاکت، متعدد افسران معطل

گلشن اقبال میں کھلے مین ہول میں گر کر 3 سالہ بچے کے جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعے کے بعد انتظامی سطح پر فوری اور سخت کارروائی کی گئی ہے۔

سندھ پولیس گیمز 2025: کراچی رینج نے جنرل ٹرافی اپنے نام کرلی

ذرائع کے مطابق واقعے کے ذمہ دار متعدد افسران کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ معطل کیے گئے افسران میں اسسٹنٹ کمشنر گلشن اقبال، مختارکار گلشن اقبال اور واٹر کارپوریشن کے ایکسیئن گلشن اقبال شامل ہیں۔

اسی طرح، این بی اینڈ آر گلشن اقبال کے متعلقہ افسر کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ کے ایم سی کے ڈائریکٹر میونسپل سروسز کو بھی فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور مستقبل میں ایسے حادثات سے بچاؤ کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “گلشن اقبال میں کھلے مین ہول سے بچے کی ہلاکت، متعدد افسران معطل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!