وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سانحہ نیپا سے متعلق اہم اجلاس کراچی میں منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزراء، کے ایم سی، ٹاؤن انتظامیہ، ریونیو اور پولیس حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ واقعے پر شدید برہم دکھائی دیے۔
گلشن اقبال میں کھلے مین ہول سے بچے کی ہلاکت، متعدد افسران معطل
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور جس کی بھی کوتاہی ثابت ہوئی، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ افسران کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور کسی بھی ادارے کی غفلت کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے اجلاس میں افسوس کا اظہار کیا کہ ادارے اپنی لاپرواہی کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو کہ انتہائی قابلِ مذمت ہے۔ اجلاس کے دوران پولیس حکام کو بھی طلب کیا گیا اور وزیر اعلیٰ نے چیف سیکریٹری سندھ کو ہدایت کی کہ ذمہ دار افسران کے خلاف آج ہی کارروائی عمل میں لائی جائے۔