واشنگٹن: امریکا کے محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے اعلان کیا ہے کہ سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں امریکا میں داخل ہونے والے متعدد افغان شہری سنگین جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں۔ محکمہ نے ان افراد کی تصاویر اور معلومات بھی جاری کی ہیں۔
پشاور کسٹمز نے 5 کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اور ممنوعہ اشیاء برآمد، گاڑی بھی ضبط
بیان کے مطابق ان افغان شہریوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ، جنسی جرائم اور دہشت گردی کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
ہوم لینڈ سکیورٹی نے بتایا کہ جمال ولی اور محمد خروین کو امریکا میں رہنے کی اجازت دی گئی تھی، تاہم یہ بعد میں دوبارہ پُرتشدد جرائم میں ملوث ہوئے۔ اس کے علاوہ عبداللہ حاجی زادہ، ناصر احمد توحیدی، جاوید احمدی، بحر اللہ نوری اور ذبیح اللہ مہمند جیسے افراد کو کم عمر بچوں پر حملے، جنسی جرائم کی منصوبہ بندی اور دیگر سنگین جرائم پر گرفتار کیا گیا۔
محکمہ نے زور دیا کہ عوامی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والے افراد کو امریکا سے خارج کیا جائے گا۔
