پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے پر بھارتی میڈیا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات نے فرسٹ پوسٹ کی من گھڑت رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈے کی نئی مہم میں بھارتی میڈیا ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے بھارتی جریدے فرسٹ پوسٹ کی جھوٹی اور بے بنیاد خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اسے پاکستان دشمنی پر مبنی من گھڑت رپورٹ قرار دیا ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب کا اقتصادی تعاون کا فریم ورک لانچ کرنے کا اعلان

بھارتی جریدے نے اپنی رپورٹ میں یہ جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاکستان کی عسکری قیادت نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اور اسرائیلی ایجنسی موساد کے ساتھ مبینہ معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت 20 ہزار پاکستانی فوجی غزہ بھیجے جائیں گے۔

وزارتِ اطلاعات نے واضح کیا کہ پاکستان نے نہ کبھی اسرائیل کو تسلیم کیا ہے اور نہ کسی فوجی تعیناتی سے متعلق کوئی بات چیت ہوئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) اور دفترِ خارجہ دونوں نے اس خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کا کوئی فوجی مشن زیرِ غور نہیں۔

ترجمان وزارتِ اطلاعات کے مطابق فرسٹ پوسٹ نے صحافتی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک نجی اخبار کے جملے کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا۔ رپورٹ میں شامل نام نہاد “انٹیلی جنس لیکس” اور دعوے مکمل طور پر جھوٹے، بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔

وزارت کے بیان میں کہا گیا کہ رپورٹ میں CNN-News18 جیسے ذرائع کا حوالہ دیا گیا، جو ماضی میں بھی غیر مصدقہ اور فیک خبروں کے پھیلاؤ میں بدنام رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف ہمیشہ واضح اور اصولی رہا ہے — فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت اور آزادی کی غیر متزلزل حمایت۔

سرکاری بیان میں مزید کہا گیا کہ “سفاک مودی کے اشاروں پر ناچنے والا گودی میڈیا جھوٹے بیانیے گھڑ کر پاکستان کے خلاف نفرت پھیلانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، تاہم سچ ہمیشہ سامنے آکر ان کی سازشوں کو بے نقاب کردیتا ہے۔”

60 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے پر بھارتی میڈیا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات نے فرسٹ پوسٹ کی من گھڑت رپورٹ مسترد کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!