سیسی اسپتالوں میں مزدوروں کے علاج میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر محنت، افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) کے تحت چلنے والے اسپتالوں میں مزدوروں اور ان کے اہلخانہ کو علاج معالجے کی تمام سہولیات بشمول لیبارٹری اور ادویات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے پر بھارتی میڈیا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات نے فرسٹ پوسٹ کی من گھڑت رپورٹ مسترد کردی

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز سیسی کے مرکزی دفتر میں منعقدہ اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں سیکریٹری محنت سندھ اسداللہ ابڑو، کمشنر سیسی صفدر رضوی، میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر سعادت میمن، ایم ایس ولیکا اسپتال ڈاکٹر ممتاز شیخ سمیت دیگر افسران شریک تھے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر کو سیسی کے زیر انتظام اسپتالوں اور ڈسپنسریوں کی کارکردگی، مریضوں کے علاج، مفت ادویات کی فراہمی اور ان کی کوالٹی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

سعید غنی نے ہدایت دی کہ اسپتالوں میں آنے والے مزدوروں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں اور کسی بھی شکایت پر سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے میڈیکل ایڈوائزر کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو اسپتالوں میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرے گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ سیسی کے اسپتالوں میں مزدوروں کو صحت کی سہولتیں ان کے اپنے ماہانہ کنٹریبیوشن سے فراہم کی جاتی ہیں، لہٰذا معیار پر سمجھوتہ ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی مزدوروں اور محنت کشوں کی جماعت ہے اور ان کی فلاح و بہبود پارٹی کے منشور کا اہم جزو ہے۔

One thought on “سیسی اسپتالوں میں مزدوروں کے علاج میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، سعید غنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!