رومانیہ اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعاون مزید مستحکم، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی اہم ملاقاتیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) — سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے رومانیہ کے دورے کے دوران سیکرٹری دفاع رومانیہ ایڈورڈ باچائڈے اور چیف آف ڈیفنس جنرل گیورگیتسا ولاد سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق — نائب وزرائے اعظم کی مشترکہ نیوز کانفرنس

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں خطے میں امن و سلامتی کے حوالے سے باہمی ہم آہنگی، دفاعی تعلقات اور تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان، رومانیہ کے ساتھ اپنے دفاعی و سفارتی تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جو علاقائی امن و استحکام کے فروغ پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین آپریشنل ہم آہنگی اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے تاکہ مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز کا مؤثر مقابلہ کیا جا سکے۔

رومانیہ کے سیکرٹری دفاع ایڈورڈ باچائڈے نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک پاک فضائیہ کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔

اسی طرح رومانیہ کے چیف آف ڈیفنس جنرل گیورگیتسا ولاد نے بھی پاک فضائیہ کی جنگی حکمتِ عملی اور پیشہ ورانہ برتری کو سراہا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مشقوں اور تربیتی پروگراموں کے انعقاد سے دیرپا عسکری تعلقات کو فروغ ملے گا۔

ماہرین کے مطابق ائیر چیف مارشل کا یہ دورہ پاکستان اور رومانیہ کے دفاعی تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا، جو اس امر کا ثبوت ہے کہ دونوں ممالک علاقائی امن، استحکام اور سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل رابطے اور تعاون کے خواہاں ہیں۔

ٹیگز:

52 / 100 SEO Score

One thought on “رومانیہ اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعاون مزید مستحکم، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی اہم ملاقاتیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!