اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) — اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

رومانیہ اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعاون مزید مستحکم، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی اہم ملاقاتیں

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ایس پی عدیل اکبر نے اپنے گن مین سے بندوق لے کر خود کو گولی مار لی۔ انہیں زخمی حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ایس پی عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں بطور ایس پی انڈسٹریل ایریا خدمات انجام دے رہے تھے۔ افسوسناک واقعے سے چند گھنٹے قبل ہی وہ حاجی کیمپ میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے۔

اسلام آباد پولیس کے آفیشل ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر ان کے دورے کی تصاویر اور تفصیلات بھی جاری کی گئی تھیں، جن میں بتایا گیا تھا کہ ایس پی عدیل اکبر نے حاجی کیمپ میں ڈیوٹی پر مامور افسران سے ملاقات کی، سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایات دیں۔

پولیس حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ خودکشی کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!