گزشتہ سیزن کے چیمپئنز لیگ فائنل میں پیرس سینٹ جرمین کے ہاتھوں 5-0 کی عبرتناک شکست کے زخم بھلانے کے خواہاں انٹر میلان نے اس مرتبہ شاندار آغاز برقرار رکھتے ہوئے یونین سینٹ-جیلواز کو 0-4 سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ انٹر نے مسلسل تیسرے میچ میں بغیر کوئی گول کھائے کامیابی حاصل کر لی۔
بارسلونا کی شاندار واپسی لوپیز کی ہیٹ ٹرک اور راشفورڈ کے ڈبل سے اولمپیاکوس 1-6 سے پاش پاش
میچ کے 41 ویں منٹ میں ڈینزل ڈمفریز نے یونین کے ڈیفنس کی غلطی کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور قریبی فاصلے سے گیند کو جال میں ڈال کر انٹر کو برتری دلا دی۔
پہلے ہاف کے اختتام سے کچھ لمحے قبل لاؤٹارو مارٹینز نے زبردست جوابی حملے پر خوبصورت گول داغ کر برتری کو دگنا کر دیا۔ یہ مارٹینز کا اس سیزن کا تیسرا چیمپئنز لیگ گول تھا۔
دوسرے ہاف میں ہاکان کلہانوگلو نے وی اے آر چیک کے بعد پنالٹی سے اسکور 0-3 کر دیا، جب کہ ری پلے میں واضح ہوا کہ کیون میک الیسٹر (لیورپول کے مڈفیلڈر الیکسس میک الیسٹر کے بھائی) نے مارٹینز کے ہیڈر کو ہاتھ سے روکا تھا۔
چوتھا گول فرانسسکو پیو ایسپوسیٹو نے اس وقت کیا جب وہ ایک موقع ضائع کرنے کے چند لمحے بعد ہی اینج یوآن بونی کے کٹ بیک پر درست جگہ پر موجود تھے اور گیند کو نیٹ میں پہنچا دیا۔
میچ کے آغاز میں بیلجیئم کی ٹیم یونین نے کچھ خطرناک لمحات پیدا کیے — ایک موقع پر مارٹینز کو گول لائن کلیئرنس کرنی پڑی، جبکہ گول کیپر یان سومر نے پرومیس ڈیوڈ اور میتھیاس راسموسن کے شاٹس کو روک کر ٹیم کو نقصان سے بچایا۔
لیکن انٹر کی کلینکل فنشنگ نے بالآخر فرق پیدا کر دیا۔ اس جیت کے بعد سیمونے انزاغی کی ٹیم 36 ٹیموں کے لیگ مرحلے میں دوسرے نمبر پر ہے اور پوائنٹس کے لحاظ سے PSG اور آرسنل کے برابر ہے۔
انٹر اب اپنا اگلا گروپ میچ 5 نومبر کو سان سیرو میں قازق کلب کیرات الماتی کے خلاف کھیلے گا، جبکہ 23ویں نمبر پر موجود یونین 4 نومبر کو اٹلیٹیکو میڈرڈ کے میدان میں اترے گی۔
