ضلع ملیر کو جرائم سے پاک بنانے کے لیے اقدامات تیز، ناقص کارکردگی پر افسران کو شوکاز نوٹس — ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی

کراچی: ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی کی زیرِ صدارت ڈی آئی جی ایسٹ آفس میں ضلع ملیر کی کرائم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ملیر، ایس پی انویسٹیگیشن، ڈی ایس پیز آپریشن و انویسٹیگیشن، سی آئی سی انچارجز اور تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

انٹر کی شاندار فارم برقرار یونین کو 0-4 سے زیر کر کے تینوں چیمپئنز لیگ میچز میں فتح حاصل

اجلاس کے دوران قتل، اقدامِ قتل اور دیگر سنگین نوعیت کے جرائم کے کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی نے ہدایت کی کہ تمام افسران سنگین مقدمات کی تفتیش میں شفافیت، تیزی اور مؤثر حکمتِ عملی اپنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں تیز کی جائیں، جبکہ غفلت برتنے والے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

میٹنگ کے دوران جن افسران کی کارکردگی اطمینان بخش قرار پائی، ڈی آئی جی ایسٹ زون نے انہیں شاباش دی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔ تاہم، جن تھانوں کے علاقوں میں جرائم کی شرح میں اضافہ نوٹ کیا گیا، ان کے ایس ایچ اوز اور سی آئی سی انچارجز کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے اور ہدایت دی گئی کہ وہ فوری طور پر اپنے علاقوں میں جرائم پر قابو پانے اور تفتیشی عمل میں بہتری لائیں۔

میٹنگ کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ضلع ملیر کو جرائم سے پاک، پرامن اور محفوظ بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔

WhatsApp Image 2025 10 22 at 8.05.21 PM WhatsApp Image 2025 10 22 at 8.05.21 PM 1

63 / 100 SEO Score

One thought on “ضلع ملیر کو جرائم سے پاک بنانے کے لیے اقدامات تیز، ناقص کارکردگی پر افسران کو شوکاز نوٹس — ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!