کراچی: سہراب گوٹھ الاآصف اسکوائر میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف پولیس کا بڑا سرچ آپریشن

کراچی: سہراب گوٹھ الاآصف اسکوائر اور اطراف کے علاقوں میں پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف بڑا سرچ آپریشن کیا۔

انٹر کی شاندار فارم برقرار یونین کو 0-4 سے زیر کر کے تینوں چیمپئنز لیگ میچز میں فتح حاصل

ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کے مطابق کارروائی ایس پی سہراب گوٹھ باقی رند کی سربراہی میں کی جا رہی ہے۔ آپریشن کے دوران علاقے کے تمام داخلی و خارجی راستے بند کر دیے گئے تاکہ مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کو محدود کیا جا سکے۔

پولیس حکام کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو شناختی دستاویزات کی جانچ کے بعد حراست میں لیا جا رہا ہے۔

ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اورنگزیب خٹک کے مطابق آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے، جب کہ علاقے میں جامع تلاشی کا عمل جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد شہر میں غیر قانونی قیام پذیر غیر ملکیوں کی نشاندہی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!