کراچی: اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر بچوں کے سامنے باپ کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا گیا۔ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق پاکستان بازار پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم نور حسین عرف نونو کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا، تاہم ملزم نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔

پاک فوج کا بھرپور جواب، اسپین بولدک میں افغان طالبان کا عصمت اللہ کرار کیمپ مکمل تباہ

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ ڈی آئی جی ویسٹ کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کے قبضے سے پستول برآمد کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی چند روز قبل گرفتار ہو چکا ہے۔

عرفان بلوچ کے مطابق ہلاک ملزم نور حسین نے 28 ستمبر کو ڈکیتی مزاحمت کے دوران شہری کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو فائرنگ کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ نور حسین عرف نونو کا مجرمانہ ریکارڈ بھی ملا ہے اور وہ ماضی میں مختلف وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

WhatsApp Image 2025 10 12 at 2.51.26 PM 1

66 / 100 SEO Score

2 thoughts on “کراچی: اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!