میر رضا قتل کیس: جے آئی ٹی ہیڈ کو شوکاز نوٹس جاری

میر رضا کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے جے آئی ٹی ہیڈ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے مقدمے کا حتمی چالان پیش نہ ہونے پر وضاحت طلب کرلی ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں میر رضا کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر پولیس نے مقدمے کا حتمی چالان پیش نہیں کیا۔ جے آئی ٹی کا کوئی افسر بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا۔

جے آئی ٹی افسران کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور جے آئی ٹی ہیڈ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے ہدایت کی کہ 10 نومبر تک وضاحت پیش کی جائے کہ مقدمے کا حتمی چالان کیوں جمع نہیں کرایا گیا۔

حتمی رپورٹ پیش کرنا جے آئی ٹی کی ذمہ داری ہے، وکیل

مدعی مقدمہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کی تفتیش کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی گئی ہے اور کیس اس کے سپرد کردیا گیا ہے۔

وکیل کے مطابق حتمی چالان یا رپورٹ پیش کرنا جے آئی ٹی کی ذمہ داری ہے۔

پولیس کے مطابق میر رضا کے اغوا اور قتل کی دفعات کے تحت فیروز آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!