وزیر محنت سندھ سعید غنی سے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما اسد علی میمن کی ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی سے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے ملاقات کی۔ اسد علی کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے اور وہ دنیا کی بلند ترین چوٹی ایورسٹ سمیت چھ براعظموں کی بلند ترین چوٹیوں کو سر کر چکے ہیں۔

کراچی: ٹیم عزمِ عالیشان اور این آئی بی ڈی کے اشتراک سے بلڈ ڈونیشن ڈرائیو کا انعقاد

گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں اسد علی میمن نے اپنی آئندہ مہم کی آفیشل کٹ وزیر محنت کو پیش کی۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ اب وہ دنیا کے ساتویں براعظم اوشنیہ کی بلند ترین چوٹی سر کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی نے اسد علی میمن کے عزم و حوصلے کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ دھرتی کا یہ نوجوان پوری دنیا میں پاکستان کا نام مزید بلند کرے گا۔

یہ ملاقات محنت کشوں اور نوجوانوں کے لیے حوصلہ افزائی اور عزم کی علامت قرار دی گئی۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “وزیر محنت سندھ سعید غنی سے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما اسد علی میمن کی ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!