کراچی (اسٹاف رپورٹر) — شہر قائد کی معروف فلاحی تنظیم ٹیم عزمِ عالیشان نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیزز (NIBD) کے اشتراک سے بلڈ ڈونیشن ڈرائیو کا کامیاب انعقاد کیا۔ اس موقع پر سماجی، فلاحی، کاروباری شخصیات اور شہر کی معروف فلاحی تنظیموں کے عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب میں شرکاء اور مہمانان نے خون کے عطیات دیے اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کو سراہا۔ سرپرستِ اعلیٰ جناب فہد الیاس نینیتال والا اور چیئرمین ٹیم عزمِ عالیشان ڈاکٹر محمد احمد کے ہمراہ شرکاء کا یادگاری گروپ فوٹو بھی لیا گیا۔
منتظمین کے مطابق اس طرح کی سرگرمیاں نہ صرف ضرورت مند مریضوں کے لیے زندگی کا ذریعہ بنتی ہیں بلکہ معاشرے میں رضاکارانہ خدمت اور فلاحی اقدار کو بھی فروغ دیتی ہیں۔