ایشیا کپ فائنل: پاکستان اور بھارت آج دبئی میں آمنے سامنے، پولیس نے سکیورٹی ایڈوائزری جاری کردی

دبئی (اسپورٹس ڈیسک) — ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا بڑا فائنل آج روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ کرکٹ شائقین کے بے صبری سے منتظر اس میچ کے حوالے سے دبئی پولیس نے سکیورٹی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

پاکستان کی وسطی ایشیائی ریاستوں اور افغانستان کے ساتھ تجارت 2.41 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر

ایڈوائزری کے مطابق شائقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ سکیورٹی چیکنگ کے باعث اسٹیڈیم تین گھنٹے پہلے پہنچیں۔ آتش گیر مادہ، ہتھیار، تیز دھار آلات، متنازع بینرز اور سیاسی جھنڈے اسٹیڈیم میں لانے پر پابندی ہوگی۔

دبئی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ نسلی جملے بازی اور گالی گلوچ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ خلاف ورزی پر 5 ہزار سے 30 ہزار درہم تک جرمانہ اور ایک سے تین ماہ تک قید کی سزا دی جاسکتی ہے۔

کرکٹ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ فائنل میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔ شائقین کو ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے، جہاں پاکستان کی فارم میں موجود بولنگ لائن اپ بھارت کی مضبوط بیٹنگ کو ٹف ٹائم دے سکتی ہے۔ میچ شام ساڑھے سات بجے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “ایشیا کپ فائنل: پاکستان اور بھارت آج دبئی میں آمنے سامنے، پولیس نے سکیورٹی ایڈوائزری جاری کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!