بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے معروف ٹاک شو ’کافی ود کرن‘ میں دلچسپ انکشافات کیے۔ ان کی باتوں نے شو میں موجود افراد کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔
اکشے کمار اور بھوجپوری اداکار روی کشن شو میں شریک تھے۔ اس دوران اکشے نے اپنی اہلیہ کو فون کیا اور اسپیکر آن کردیا۔
صبح سویرے بھجن چلانے کی شکایت
ٹوئنکل کھنہ نے شکایت کی کہ وہ رات کو بمشکل سو پائی تھیں۔ لیکن اکشے نے صبح 6 بجے بھجن چلا کر ان کی نیند خراب کردی۔
انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اکشے اتنی بلند آواز میں گا رہے تھے جیسے خود کو معروف گلوکار انوپ جلوٹا سمجھتے ہوں۔
ٹوئنکل نے شوہر کو باتھ روم کا دروازہ ٹھیک سے بند کرنے کی نصیحت بھی کی۔ ان کی اس بات پر شو میں موجود افراد ہنس پڑے۔
بغیر معاوضے کے شو میں شرکت پر حیرت
گفتگو کے دوران ٹوئنکل کو معلوم ہوا کہ اکشے اس شو میں بغیر معاوضے کے شریک ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس پر مذاقاً حیرت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر میزبان کرن جوہر نے بھی ہنستے ہوئے پوچھا کہ کیا آپ کو ہر بات کے پیسے چاہئیں؟