...

کراچی کے تمام بی آر ٹی سسٹمز کو مشترکہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے منسلک کرنے کا منصوبہ

سندھ حکومت نے شہر کے تمام بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) سسٹمز کو ایک مشترکہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے تحت لانے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔

سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن سے ایک غیر ملکی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں تکنیکی تعاون اور جدید نظام متعارف کرانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سی ای او ٹرانس کراچی زبیر احمد چنہ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی شعیب احمد ملک اور ریڈ لائن و ییلو لائن منصوبوں کے حکام شریک ہوئے۔

بی آر ٹی نظام کو مربوط بنانے پر گفتگو

غیر ملکی وفد نے ٹرانسپورٹ منصوبوں کے لیے سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر سلوشنز، ڈیٹا سینٹرز اور مربوط نظام پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ملاقات میں تھرڈ جنریشن بی آر ٹی سسٹم اور مربوط پبلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورکس کے لیے جدید تکنیکی حل پر بھی بات ہوئی۔

شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ سندھ حکومت تمام بی آر ٹی سسٹمز کو ایک مربوط آپریشنل نظام اور مشترکہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے تحت لانے پر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی، اسمارٹ فیئر کلیکشن سسٹم اور مختلف ٹرانسپورٹ روٹس کو باہم منسلک کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

جدید سفری سہولیات فراہم کرنے کا منصوبہ

شرجیل انعام میمن کے مطابق حکومت ایسا مربوط ٹرانسپورٹ نیٹ ورک بنانا چاہتی ہے جہاں بی آر ٹی لائنز کے آپریشنز اور روٹس کی نگرانی ایک مؤثر نظام کے تحت ہو۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کے پبلک ٹرانسپورٹ نظام کو جدید، مؤثر اور عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی تجربات سے فائدہ اٹھا کر شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

سینئر وزیر نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں جدید سافٹ ویئر، ہارڈ ویئر، ڈیٹا سینٹرز اور مربوط نظام کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.