کراچی کے علاقے بفر زون میں گھر میں ڈکیتی کے دوران پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کا مختلف تھانوں میں سنگین مقدمات پر مشتمل سابقہ ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ گزشتہ شب سیکٹر 15-A3 میں 7C اسٹاپ کے قریب گلزارِ مدینہ مسجد کے نزدیک پیش آیا۔ چار مسلح ملزمان کلٹس کار میں سوار ہوکر گھر میں داخل ہوئے۔ انہوں نے اہلِ خانہ کو یرغمال بنا کر ڈکیتی شروع کردی۔
اطلاع ملنے پر تیموریہ پولیس موقع پر پہنچی۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔ جوابی کارروائی اور فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے، جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔
پولیس نے موقع سے ملزمان کے زیرِ استعمال کلٹس کار، گھر سے لوٹا گیا سامان، ایک رائفل اور ایک پستول برآمد کیا۔ پولیس کے مطابق کلٹس کار عزیزآباد تھانے سے چوری شدہ تھی۔ اس کا مقدمہ نمبر 108/2025 تھانہ عزیزآباد میں درج ہے۔
ہلاک ملزمان کی شناخت اور سابقہ ریکارڈ
پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت عیسیٰ خان عرف خاصر خان ولد بہرام خان اور نور محمد ولد میر رحمان کے نام سے ہوئی ہے۔
عیسیٰ خان عرف خاصر خان کا سابقہ ریکارڈ:
مقدمہ نمبر 403/26، دفعات 6/9-C، تھانہ گلشنِ معمار۔
مقدمہ نمبر 544/23، دفعات 353، 324، 34، 186 تعزیراتِ پاکستان اور دفعہ 7 انسدادِ دہشت گردی ایکٹ، تھانہ بوٹ بیسن۔
مقدمہ نمبر 545/23، دفعہ 23-1(A) سندھ آرمز ایکٹ، تھانہ بوٹ بیسن۔
مقدمہ نمبر 270/24، دفعات 382/34، تھانہ کلفٹن۔
مقدمہ نمبر 248/24، دفعات 353، 324، 34 تعزیراتِ پاکستان اور دفعہ 7 انسدادِ دہشت گردی ایکٹ، تھانہ گزری۔
مقدمہ نمبر 541/24، دفعہ 395 تعزیراتِ پاکستان، تھانہ بوٹ بیسن۔
مقدمہ نمبر 475/25، دفعہ 9(2)4، تھانہ جیکسن۔
مقدمہ نمبر 337/23، دفعات 380/34، تھانہ سائٹ اے۔
مقدمہ نمبر 253/24، دفعات 395/452، تھانہ بریگیڈ (نامزد ملزم)۔
مقدمہ نمبر 203/23، دفعات 380/34، تھانہ میٹھادر (اشتہاری ملزم)۔
مقدمہ نمبر 199/24، دفعات 353/324/34، تھانہ بوٹ بیسن (مفرور ملزم)۔
مقدمہ نمبر 968/26، دفعات 395/34، تھانہ اسٹیل ٹاؤن (نامزد ملزم)۔
نور محمد ولد میر رحمان کا سابقہ ریکارڈ:
مقدمہ نمبر 419/19، دفعات 353، 324، 34 تعزیراتِ پاکستان اور دفعہ 13-D سندھ آرمز ایکٹ، تھانہ ڈاکس۔
مقدمہ نمبر 347/20، دفعہ 6/9-C، تھانہ جیکسن۔
مقدمہ نمبر 348/20، دفعہ 23-1(A) سندھ آرمز ایکٹ، تھانہ جیکسن۔
پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کے سابقہ ریکارڈ میں مختلف علاقوں میں ڈکیتی، مسلح وارداتوں، غیرقانونی اسلحے اور پولیس پر حملوں سے متعلق مقدمات شامل ہیں۔
فرار ملزمان کی تلاش جاری
پولیس نے بتایا کہ فرار ہونے والے دونوں ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ ہلاک ملزمان کے دیگر ممکنہ جرائم اور ان کے نیٹ ورک سے متعلق بھی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ترجمان کے مطابق کارروائی سے متعلق تفصیلات ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان نے جاری کیں۔


