کراچی (اسٹاف رپورٹر) — محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ خلیج بنگال میں بننے والا طوفانی سسٹم اب بحیرہ عرب کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کے اثرات زیریں سندھ اور کراچی سمیت ساحلی علاقوں پر مرتب ہوں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران سمندری ہوائیں بند رہیں گی جبکہ 29 اور 30 ستمبر کو تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین، سجاول اور سانگھڑ کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔
کراچی میں بھی شدید گرمی کے بعد 30 ستمبر کو دوپہر یا شام کے وقت ہلکی بارش متوقع ہے۔ ادارے کے مطابق پیر، منگل اور بدھ کے روز شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔