سندھ میں پہلی بار ’’کینسر سے بچاؤ کی ویکسین‘‘ مہم کا آغاز، 9 سے 14 سال کی بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین دی جائے گی

ایکسپینڈڈ پروگرام آن امیونائزیشن (ای پی آئی) سندھ کی جانب سے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ’’ہیومن پیپیلوما وائرس‘‘ (ایچ پی وی) ویکسینیشن مہم کا آغاز 15 ستمبر 2025 سے کیا جا رہا ہے۔ اس قومی سطح کی مہم کا افتتاح صوبائی وزیر صحت و آبادی بہبود ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کریں گی۔

وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کی ملاقات، 300 یومہ ماحولیاتی پلان بنانے پر اتفاق

تقریب میں صوبائی وزرا، قومی نمائندگان، عالمی ادارے جیسے Gavi، ڈبلیو ایچ او (WHO)، یونیسف، جناح اسپتال، آغا خان یونیورسٹی، انڈس ہیلتھ نیٹ ورک اور سول سوسائٹی تنظیموں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ ایچ پی وی ویکسین دنیا کی پہلی کینسر سے بچاؤ کی ویکسین ہے جو خواتین کو سروائیکل کینسر جیسے مہلک مرض سے محفوظ بنائے گی۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنی 9 سے 14 سال کی بچیوں کو لازمی ویکسین لگوائیں تاکہ مستقبل میں ان کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں۔

وزیر تعلیم سردار علی شاہ کے مطابق، اسکولوں کا عملہ اور اساتذہ مہم میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یہ اقدام سندھ کے ’’ڈیجیٹل اور صحت مند مستقبل‘‘ کی طرف ایک نیا باب ہے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بھی مہم کو تاریخی قرار دیا۔

ای پی آئی سندھ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر راج کمار کے مطابق 8 ہزار سے زائد تربیت یافتہ ٹیمیں پورے صوبے میں تعینات کی گئی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ بچیوں کو ویکسین دی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام سندھ کی حفاظتی ویکسینیشن کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

عالمی اداروں کی جانب سے بھی مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔ Gavi نے کہا کہ سندھ پہلا صوبہ ہے جس نے ایچ پی وی ویکسین کو معمول کی ویکسینیشن میں شامل کرنے کی درخواست دی تھی۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ پاکستان دنیا کا 149واں ملک ہے جس نے ایچ پی وی ویکسین کو شیڈول میں شامل کیا۔ یونیسف کے مطابق "لڑکیوں کا تحفظ ہی مستقبل کا تحفظ ہے۔”

مہم کی حکمتِ عملی:
پہلے مرحلے میں 15 سے 27 ستمبر تک اسکولوں اور کمیونٹی مقامات پر ویکسین لگائی جائے گی۔ مشکل علاقوں میں موبائل ٹیمیں جائیں گی جبکہ جنوری 2026 سے معمول کی ویکسینیشن ہر سال 9 سال کی بچیوں کو فراہم کی جائے گی۔

59 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ میں پہلی بار ’’کینسر سے بچاؤ کی ویکسین‘‘ مہم کا آغاز، 9 سے 14 سال کی بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین دی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!