کراچی لاہور اور اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں پولیو وائرس کی موجودگی وزیراعظم نے ٹاسک فورس اجلاس طلب کرلیا

کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے بڑے شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نے پولیو ٹاسک فورس کا اہم اجلاس 27 اگست کو طلب کیا ہے، جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکریٹریز شریک ہوں گے۔
کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل نیب نے مزید 5 ملزمان گرفتار کر لیے

پاکستان میں رواں برس اب تک 21 بچے پولیو سے متاثر ہو چکے ہیں، جن میں سے 13 کیسز جنوبی خیبر پختونخوا سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں انسداد پولیو اقدامات اور اب تک کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے تصدیق کی ہے کہ پولیو وائرس ملک کے بیشتر حصوں میں موجود ہے اور چند روز میں ملک گیر پولیو ویکسی نیشن مہم شروع کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی خیبر پختونخوا پر خصوصی توجہ دی جائے گی جہاں گزشتہ تین سال سے پولیو ٹیمیں نہیں جا سکیں۔

وفاقی وزیر صحت نے خبردار کیا کہ پولیو کا واحد علاج ویکسی نیشن ہے، اگر بچوں نے قطرے نہ پیئے تو ہر سال ہزاروں کیسز سامنے آ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیماریوں کے خاتمے کے لیے صاف پانی اور بہتر سیوریج نظام ناگزیر ہے، پولیو کے قطرے نہ پینے والے بچوں کی وجہ سے ہر شہر اور گاؤں خطرے میں ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی لاہور اور اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں پولیو وائرس کی موجودگی وزیراعظم نے ٹاسک فورس اجلاس طلب کرلیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!