کراچی: سی ٹی ڈی نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے جڑے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا

تشکر نیوز کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ آزاد خان نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را ایک علیحدگی پسند تنظیم کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

کراچی لاہور اور اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں پولیو وائرس کی موجودگی وزیراعظم نے ٹاسک فورس اجلاس طلب کرلیا

انہوں نے بتایا کہ خلیجی ممالک میں موجود سنجے کمار عرف فوجی نے خطیر رقم کے عوض سلمان کو کراچی بھیجا، جس نے حیدرآباد میں دیگر ساتھیوں سے ملاقات کی۔ بعد ازاں تین ملزمان ماتلی پہنچے جہاں انہوں نے واردات کو انجام دیا۔

ایڈیشنل آئی جی کے مطابق واردات کے بعد سلمان کراچی ایئرپورٹ کے ذریعے نیپال فرار ہوگیا۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ملزم ارسلان کو 17 اگست جبکہ طلحہ اور عمیر کو 22 اگست کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فون بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

آزاد خان نے مزید کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ پہلے بھی پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث رہی ہے اور سی ٹی ڈی اس نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے سرگرم ہے۔

WhatsApp Image 2025 08 23 at 4.10.39 PM 1

64 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: سی ٹی ڈی نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے جڑے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!