چنیسر ٹاؤن میں "معرکہ حق” واک سے جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز، شاہراہِ فیصل پر قومی جذبے کا مظاہرہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹاؤن میونسپل کارپوریشن چنیسر کی جانب سے جشن آزادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز "معرکہ حق واک” سے کر دیا گیا۔ یہ ریلی چنیسر ٹاؤن کے مرکزی دفتر سے شروع ہو کر شاہراہِ فیصل تک نکالی گئی، جس میں شرکاء نے "پاک فوج زندہ باد” اور "پاکستان زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

کالا شاہ کاکو کے قریب اسلام آباد ایکسپریس کی پٹڑی سے اترنے کا واقعہ، وزیر ریلوے کا نوٹس، انکوائری کا حکم

ریلی میں چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی، صدر پیپلز پارٹی ضلع شرقی اقبال ساند، جنرل سیکریٹری ریاض بلوچ، صدر پی ایس 104 قمر احمد خان، صدر پی ایس 105 اقبال بالا، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات حسام شمسی، ارتضی بلوچ، منتخب بلدیاتی نمائندے، پیپلز پارٹی کے عہدیداران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شرکاء نے قومی پرچم تھامے، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو سبز ہلالی پرچموں سے سجایا ہوا تھا۔ ریلی کے اختتام پر چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی اور دیگر رہنماؤں نے شہریوں میں قومی پرچم بطور تحفہ تقسیم کیے۔

اس موقع پر صدر ضلع شرقی اقبال ساند نے کہا کہ حالیہ جنگ میں بھارت کی عبرتناک شکست کے بعد یہ پہلا جشن آزادی ہے، جو قوم تاریخی جذبے کے ساتھ منائے گی تاکہ یہ کامیابی آنے والی نسلوں کے ذہنوں میں نقش ہو جائے۔

چیئرمین فرحان غنی نے اعلان کیا کہ جشن آزادی کا سلسلہ پورے ماہ اگست جاری رہے گا اور پورا چنیسر ٹاؤن قومی پرچموں سے سجایا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 9 اگست کو ٹاؤن آفس میں جشن آزادی مشاعرہ منعقد کیا جائے گا، جو اہلِ ذوق شہریوں کے لیے خصوصی کشش کا باعث بنے گا۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “چنیسر ٹاؤن میں "معرکہ حق” واک سے جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز، شاہراہِ فیصل پر قومی جذبے کا مظاہرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!