نیو کراچی ٹاؤن انتظامیہ کا مثالی اقدام، ریٹائرڈ اور متوفی ملازمین کے لواحقین میں 87 لاکھ روپے کے چیکس تقسیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر): چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کی قیادت میں ٹاؤن انتظامیہ نے ایک اور قابلِ تحسین قدم اٹھاتے ہوئے 15 ریٹائرڈ افسران و ملازمین اور متوفی ملازمین کے لواحقین کو لیو انکیشمنٹ اور مالی امداد (Financial Assistance) کی مد میں مجموعی طور پر 87 لاکھ 72 ہزار روپے کے چیکس تقسیم کیے۔

پاکستان مخالف سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، افواج پاکستان ملک کی سلامتی کی ضامن ہیں: بلال عباس قادری

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں ہر ماہ ریٹائر ہونے والے ملازمین کو ان کے واجبات بروقت ادا کیے جا رہے ہیں، جو ماضی میں کئی سالوں تک تاخیر کا شکار رہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے ٹاؤن کے انتظامی اختیارات ملے ہیں، تب سے ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل کو اولین ترجیح دی گئی ہے اور واجبات کی ادائیگی کے عمل کو تیز تر کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ ملازمین کی فلاح و بہبود اور ریٹائرمنٹ کے بعد ان کے حقوق کی ادائیگی کو بھی اپنی اولین ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ یہ تمام اقدامات خالصتاً خدمتِ خلق کے جذبے کے تحت کیے جا رہے ہیں۔

چیئرمین محمد یوسف نے حکومتِ سندھ سے اپیل کی کہ نیو کراچی ٹاؤن کو اضافی گرانٹ فراہم کی جائے تاکہ ان ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات بھی ادا کیے جا سکیں جن کی فائلیں کئی سالوں سے زیرِ التوا ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی سہولت کے لیے نیو کراچی ٹاؤن انتظامیہ نے ایک باقاعدہ ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ قائم کیا ہے، جو اب تک ڈیڑھ سو سے زائد ملازمین کی پنشن فائلیں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (KMC) کو ارسال کر چکا ہے تاکہ پنشن کی بروقت ادائیگی ممکن ہو سکے۔

اس موقع پر مونسپل کمشنر ایاز حمید اللہ بلوچ اور وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر بھی موجود تھے، جنہوں نے چیئرمین محمد یوسف کے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن کی یہ پالیسی دیگر بلدیاتی اداروں کے لیے ایک مثبت مثال ہے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “نیو کراچی ٹاؤن انتظامیہ کا مثالی اقدام، ریٹائرڈ اور متوفی ملازمین کے لواحقین میں 87 لاکھ روپے کے چیکس تقسیم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!