کراچی: پنجاب چورنگی سے کالا پل جانے والے روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثے میں دو معصوم بچے ٹینکر کی زد میں آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
ابراہیم حیدری پولیس کی کارروائی، کیٹگری A اور C کے گٹکا ماوا فروش گرفتار
عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتار ٹینکر نے بے قابو ہو کر بچوں کو کچل دیا۔ واقعے کے بعد علاقہ مکین شدید مشتعل ہوگئے اور غم و غصے کے عالم میں ٹینکر کو آگ لگا دی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کرنے کے لیے فائر بریگیڈ کو طلب کر لیا، تاکہ جلتے ہوئے ٹینکر کی آگ بجھائی جا سکے۔
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ بچوں کی لاشوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد انہیں ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تفتیش کی جا رہی ہے اور مفرور ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔