سچل پولیس کی مؤثر کارروائی: اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ و لوٹا گیا سامان برآمد

کراچی (کرائم رپورٹر) سچل تھانے کی پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث تین خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتاریاں سپر ہائی وے پر واقع کوئٹہ بس اڈے کے قریب خفیہ اطلاع پر کی گئیں۔

ایسٹ پولیس کی کارروائی: اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ و نقدی برآمد

پولیس کے مطابق، گرفتار ملزمان نے کچھ عرصہ قبل سپر ہائی وے پر شہری مرزا احمد ولد مرزا ظفر کو ڈکیتی کے دوران زخمی کیا تھا اور اس سے نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ اس واقعے کا مقدمہ نمبر 1008/2025 تھانہ سچل میں درج تھا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت درج ذیل ناموں سے ہوئی ہے:
1۔ عدیل ولد محمد اکرم
2۔ ذاکر ولد علاؤ الدین
3۔ امان حسین ولد گدا حسین

ملزمان کے قبضے سے 20 ہزار روپے نقدی، چھینے گئے موبائل فونز، ایک 30 بور پستول اور ایمونیشن برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 1028/2025 بجرم دفعہ 231-A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت درج کرلیا ہے۔

ایس ایچ او سچل امین کوسو کے مطابق، ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان سچل تھانے کی حدود میں متعدد اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ ان کے مزید کرمنل ریکارڈ کی جانچ کی جا رہی ہے جبکہ تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔

53 / 100 SEO Score

One thought on “سچل پولیس کی مؤثر کارروائی: اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ و لوٹا گیا سامان برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!