ہری پور تربیلا ڈیم میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب گئے 2 جاں بحق

ہری پور میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز نہانے پر پابندی کے باوجود کچھ بچے تربیلا ڈیم پر پہنچ گئے، جہاں نہاتے ہوئے چار بچے جھیل میں ڈوب گئے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف کا ترک صدر اردوان سے رابطہ عید کی مبارکباد اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

یہ افسوسناک واقعہ چکائی کے قریب پیش آیا، جہاں ڈوبنے والے بچوں کی عمریں 12 سے 15 سال کے درمیان تھیں۔ مقامی افراد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو بچوں کو زندہ بچا لیا تاہم دیگر دو بچوں کا سراغ نہ مل سکا۔

ریسکیو ٹیموں کو طلب کیا گیا جنہوں نے کئی گھنٹے طویل سرچ آپریشن کے بعد دو بچوں کی لاشیں نکال لیں۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت احمد اور ارسلان کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ لاشوں کو فوری طور پر ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔

واقعے نے علاقے میں غم اور سوگ کی فضا پیدا کر دی ہے۔ واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عید کے ایام میں جھیل اور ڈیم پر نہانے پر واضح پابندی عائد کی گئی تھی۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “ہری پور تربیلا ڈیم میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب گئے 2 جاں بحق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!