نیدرلینڈز نے ورلڈ کپ کوالیفکیشن 2026 کی مہم کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے فن لینڈ کو 0-2 سے شکست دے دی۔ میمفس ڈیپے اور ڈینزیل ڈمفریز نے پہلے ہاف میں شاندار گولز کیے، جس سے ڈچ ٹیم کو گروپ جی میں قیمتی تین پوائنٹس حاصل ہوئے۔
ہری پور تربیلا ڈیم میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب گئے 2 جاں بحق
ڈیپے نے میچ کے صرف چھٹے منٹ میں فن لینڈ کی دفاعی غلطی کا فائدہ اٹھا کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ یہ ان کا 48واں بین الاقوامی گول تھا، جس سے وہ نیدرلینڈز کے لیجنڈ رابن وین پرسی کے ہمہ وقتی ریکارڈ سے محض دو گول پیچھے رہ گئے۔
میچ کے 23ویں منٹ میں کوڈی گاکپو کے کراس پر ڈمفریز نے پچھلی پوسٹ پر خوبصورت فنش کے ذریعے دوسرا گول داغ دیا۔ نیدرلینڈز کے گول کیپر لوکاس ہراڈیکی کے کیریئر کا یہ 100واں میچ تھا، مگر وہ کلین شیٹ حاصل نہ کر سکے۔
ورجل وین ڈائک نے میچ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ،
"ورلڈ کپ کوالیفائر کا پہلا میچ ہمیشہ مشکل ہوتا ہے، ہم نے گیم کا بڑا حصہ کنٹرول کیا لیکن مزید گول بھی کر سکتے تھے۔”
دوسرے ہاف میں ڈچ ٹیم نے مزید موقعے ضائع کیے جبکہ فن لینڈ شاذ و نادر ہی نیدرلینڈز کے گول پر خطرہ ڈال سکی۔
اس فتح کے بعد نیدرلینڈز گروپ جی میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے، پولینڈ (6 پوائنٹس) اور فن لینڈ (4 پوائنٹس) کے بعد۔