جعلی و غیر معیاری ادویات کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا آغاز، نیشنل ٹاسک فورس 2025 بحال

اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے صحت کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں پنجاب کے وزیر صحت خواجہ عمران نذیر، سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، آزاد کشمیر کی وزیر صحت اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Air Vice Marshal Aurangzeb: The Man Behind ‘PAF 6 – IAF 0’

ترجمان وزارت صحت کے مطابق 19 مئی 2025 سے ملک گیر سطح پر "نیشنل ٹاسک فورس 2025” کی بحالی کے ساتھ جعلی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے گا۔ یہ ٹاسک فورس صرف ایک ادارہ نہیں بلکہ ایک قومی ذمہ داری کے طور پر کام کرے گی۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جعلی ادویات محض ریگولیٹری چیلنج نہیں بلکہ قومی ہنگامی صورتحال ہیں، جو انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالتی ہیں اور عوامی اعتماد کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاق، صوبے، کسٹمز، ایف آئی اے اور دیگر ادارے مل کر کارروائیاں کریں گے۔ دوا ساز اداروں، ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس اور مارکیٹس کی نگرانی سخت کی جائے گی۔

اس مہم کے تحت مارکیٹ سرویلنس، خفیہ شکایات پر چھاپے، اور سخت قانونی کارروائیاں کی جائیں گی۔ عوام کو جعلی ادویات کی شناخت اور رپورٹنگ کے لیے جدید موبائل ایپ فراہم کی جائے گی، جس سے بارکوڈ اسکیننگ کے ذریعے دوا کی تصدیق ممکن ہو گی۔

وزیر صحت نے کہا کہ ہم ایسا نظام بنا رہے ہیں جہاں ہر دوا قابلِ بھروسہ ہو، اور عوام کو محض قانون کا پابند نہیں بلکہ اپنی صحت کا محافظ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضابطہ نہیں بلکہ ایک قومی تحریک ہے، جس میں حکومتی ادارے، نجی شعبہ، ماہرین، فارماسسٹ اور عوام سب شریک ہوں گے۔

One thought on “جعلی و غیر معیاری ادویات کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا آغاز، نیشنل ٹاسک فورس 2025 بحال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!