کیماڑی میں پولیس کی بڑی کارروائی، پانچ رکنی ڈکیت گروہ گرفتار

کراچی: ضلع کیماڑی میں اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے خفیہ اطلاع پر منگھوپیر روڈ، بینظیر پارک کے قریب کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم، رکشہ و موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث پانچ رکنی ڈکیت گروہ گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق، گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو غیر قانونی پستول، منشیات، ایک چوری شدہ رکشہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔

کراچی: گڈاپ ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، ڈکیتی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

ملزمان کی شناخت حیدر علی، ظفر اقبال، شاہزیب، حمزہ اور عبدالوہاب کے ناموں سے ہوئی ہے۔ کارروائی انچارج اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل سب انسپکٹر راجہ خالد کی سربراہی میں انجام دی گئی۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ گروہ تھانہ سعیدآباد، مدینہ کالونی، سائیٹ، شیر شاہ، KIA اور جمشید کوارٹر کے علاقوں میں ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور گاڑی چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ ملزمان سے برآمد موٹر سائیکل تھانہ KIA میں درج مقدمہ 426/25 جبکہ برآمدہ رکشہ تھانہ جمشید کوارٹر میں درج مقدمہ 267/25 سے سرقہ شدہ نکلا۔

حیدر علی اور ظفر اقبال سمیت دیگر ملزمان پہلے بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔ ان کے خلاف ماضی میں فیروزآباد، نیو کراچی، پاکستان بازار، ڈاکس، شریف آباد، بریگیڈ، مبینہ ٹاؤن، تیموریہ اور سرجانی تھانوں میں چوری، ڈکیتی اور منشیات کے مقدمات درج ہو چکے ہیں۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں نئے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

57 / 100 SEO Score

One thought on “کیماڑی میں پولیس کی بڑی کارروائی، پانچ رکنی ڈکیت گروہ گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!