کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر گڈاپ ٹاؤن انصاف ہسپتال روڈ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث تین ملزمان — کاظم، نور آغا اور محمد اللہ — کو گرفتار کر لیا۔
پہلگام واقعے سے قبل بھارت کی سندھ طاس معاہدہ میں ترمیم کی کوششوں کا انکشاف
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک 9 ایم ایم غیر لائسنس یافتہ پسٹل بمعہ ایمونیشن، ایک موبائل فون اور ایک چوری شدہ یونیک موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، جبکہ عزیزآباد سے موٹر سائیکل چوری کا بھی انکشاف کیا ہے۔
حکام کے مطابق ملزمان عادی مجرم ہیں اور ان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں کئی ایف آئی آرز درج ہیں۔ گرفتار ملزمان کو اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے مشتبہ عناصر کی اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، ہیلپ لائن 1101 یا واٹس ایپ نمبر 0347-9001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ اطلاع دہندگان کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔