شکارپور: ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ کی زیر صدارت پولیس دربار، مسائل کے فوری حل کی ہدایت

(اسٹاف رپورٹر) شکارپور: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ شاہزیب چاچڑ کی زیر صدارت ایس ایس پی آفس میں پولیس افسران و اہلکاروں کی دربار کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز تلاوتِ کلام پاک اور شہداء پولیس کے لیے دعائے مغفرت سے کیا گیا۔

کراچی: اے وی سی سی، سی آئی اے اور CPLC کی مشترکہ کارروائی، مغوی محمد حسن بحفاظت بازیاب

دربار میں افسران و جوانوں نے ایس ایس پی شکارپور کو اپنے پیشہ ورانہ مسائل اور جائز عرضداشتوں سے آگاہ کیا، جس پر انہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ برانچ انچارجز اور ایس ایچ اوز کو مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ نے کہا کہ “پولیس کا ہر جوان میرے خاندان کا حصہ ہے، لیکن جو افسر شکارپور پولیس کی بدنامی کا باعث بنیں گے، ان کے لیے محکمہ میں کوئی جگہ نہیں”۔ انہوں نے تمام اہلکاروں کو ہدایت دی کہ دورانِ ڈیوٹی ان کا یونیفارم اور ٹرن آؤٹ بہتر ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تھانوں پر آنے والے متاثرین کی فوری داد رسی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ پولیس فورس کا مقصد عوام کی خدمت اور قانون کی بالادستی ہے، اور خوش اخلاقی سے شہریوں کے ساتھ پیش آنا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

دربار میں ڈی ایس پی سٹی پارس بکھرانی، اے ایس پی (یوٹی) کیپٹن ریٹائرڈ محمد صہیب امین، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نورنبی خان مہر، ہیڈ کلرک عمران علی ڈھر سمیت دیگر سینئر افسران بھی شریک تھے۔

ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ نے کہا کہ شکارپور پولیس امن و امان قائم رکھنے، جرائم کی روک تھام اور شہریوں کی سہولت کیلئے مکمل طور پر پرعزم ہے، اور اس حوالے سے مزید مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “شکارپور: ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ کی زیر صدارت پولیس دربار، مسائل کے فوری حل کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!